کاروار،30؍جنوری (ایس او نیوز) ہلیال سے تعلق رکھنے والی شالینا سیدّی نے ایک دن کے لئے علامتی طور پر ضلع شمالی کینرا کی چیف ایکزیکٹیو آفیسر کا عہدہ سنبھالا۔
نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنا کر زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھانے کا پیغام دیتے ہوئے شمالی کینرا ضلع پنچایت کی چیف ایکزیکٹیو آفیسرپریانگا ایم نے شالینی سیدّی کو ایک دن کے لئے اپنے عہدے کا چارج دیا،ا ور اپنے کرسی پر اسکولی طالبہ کو براجمان کرکے اس کی عزت افزائی کی۔
شالینی سیدّی ہلیال کے اسپورٹس ہاسٹل کی طالبہ ہے اس نے سال 2020 میں دہلی میں منعقدہ اسکولی سطح کے 49 کلو گرام زمرے کے کشتی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ ایک دن کے لئے سی ای او کا عہدہ قبول کرتے ہوئے شالینی نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او پریانگا نے شالینی کو پنچایت راج نظام کے تعلق سے تفصیلی معلوما ت فراہم کیں۔